پشاور میں ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکا-حملہ آوروں نے ریموٹ کنٹرول بم سے گاڑی کو نشانہ بنایا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 دسمبر 2016 12:52

پشاور میں ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکا-حملہ آوروں نے ریموٹ کنٹرول ..

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 دسمبر۔2016ء) صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، حملہ آوروں نے ریموٹ کنٹرول بم سے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی واقعے میں محفوظ رہے، تاہم ان کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔اس سے قبل پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ کے قریب بھی سڑک کنارے نصب بم سے دھماکا کیا گیا، دھماکے سے کچھ دیر قبل ہی ایک پولیس موبائل وہاں سے گزری تھی۔خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ایک مسافر بس کو معمولی سا نقصان پہنچا اور اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ایک عہدیدار کے مطابق دھماکے میں 6 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جسے سڑک کنارے ایک پائپ میں نصب کیا گیا تھا۔