نئی ہالی ووڈفلم ’’دی گریٹ وال‘‘ کا ٹریلر جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 13:18

نئی ہالی ووڈفلم ’’دی گریٹ وال‘‘ کا ٹریلر جاری
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء)دیوارِ چین کی پر اسراریت پر مبنی نئی ہالی ووڈ ایکشن ایڈونچر تھری ڈی فلم ’دی گریٹ وال‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی سنیما کے اشتراک سے بننے والی اس فلم کویینگ چینگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی عظیم دیوارِ چین کی پر اسراریت کے گِرد گھوم رہی ہے جسکے مطابق خوفناک مخلوق سے بچنے کیلئے محنت کشوں نے 17سو سال کے طویل ترین عر صے میں55سو میل لمبی اس عظیم الشان دیوار کو تعمیر کیا۔

دیوارِ چین کے ارد گِرد موجود گہری کھائیوں میں بسنے والے ان مونسٹرز سے لوگوں کو بچانے کیلئے ہزاروں سپاہی مورچہ بند ہوتے اور حملہ آوا ر ہونیوالی دہشت ناک مخلوق کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے تاہم اکثر و بیشتر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے۔