سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں قید ملزم کو 11 سال بعد بری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 دسمبر 2016 13:44

سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں قید ملزم کو 11 سال بعد بری کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 دسمبر 2016ء) : سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں قید ملزم کو 11 سال بعد بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم محمد انار کو شک کا فائدہ دے کر قتل کے مقدمے سے بری کیا۔

(جاری ہے)

ملزم محمد انار قتل کے مقدمےمیں جیل میں تھا ، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ تاہم اب سپریم کورٹ نے شک کا فائدہ دے کر ملزم کو 11 سال کے بعد مقدمے سے بری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :