لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:13

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات کی تعیناتی کالعدم قرار دی تھی لیکن عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈی جی کو عہدے سے نہیں ہٹایادرخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی جائے لاہور ہائیکورٹ نے معاملے پر سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔