کرکٹرعبدالرزاق37سال کے ہوگئے، سالگرہ منائی

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:14

کرکٹرعبدالرزاق37سال کے ہوگئے، سالگرہ منائی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)کرکٹرعبدالرزاق37سال کے ہوگئے، گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی ۔وہ2دسمبر1979ء کولاہورمیںپیداہوئے۔عبدالرزاق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کاآغاز5نومبر1999ء کوبرسبین میںآسٹریلیا کے خلاف کیااورآخری ٹیسٹ27نومبرتایکم دسمبر2006ء کوکراچی میںویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلا۔انہوں نے ون ڈے کیریئرکاآغازیکم نومبر1996ء کولاہورمیںزمباوے کے خلاف کیااورآخری ون ڈے میچ 18نومبر2011ء کودبئی میںسری لنکاکے خلاف کھیلا۔

جبکہ ٹونٹی ٹونٹی کیریئرکاآغاز28اگست2006ء کوبرسٹول میںانگلینڈکے خلاف کیااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ15نومبر2013ء کوجنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا۔عبدالرزق نے ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں46میچوںکی77اننگزمیں28.61کی اوسط سے 23چھکوںاور230چوکوںکی مددسی1946رنزبنائے جن میں3سنچریاںاور7نصف سنچریاںشامل ہیں۔

(جاری ہے)

انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور134رنزہے۔باؤلنگ میں7008گیندوںپر3694رنزدے کر36.94کی اوسط سی100وکٹیںلیںاورفیڈنگ کے دوارن 15کیچزبھی پکڑے۔

انہوںنے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ بیٹنگ میں265میچوںکی228اننگزمیں29.70کی اوسط سے 124چھکوںاور382چوکوںکی مددسی5080رنزبنائے جن میں3سنچریاںاور23نصف سنچریاںشامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور112رنزہے۔باؤلنگ میں10941گیندوںپر8564رنزدے کر31.83کی اوسط سی269کٹیںلیںاورفیڈنگ کے دوارن 35کیچزبھی پکڑے۔عبدالرزاق نے ٹونٹی ٹونٹی میچوںبیٹنگ میں32میچوںکی29اننگزمیں20.68کی اوسط سے 21چھکوںاور21چوکوںکی مدد سے 393 رنز بنائے۔ انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور46*رن ناٹ آؤٹ رنزہے۔باؤلنگ میں339گیندوںپر395رنزدے کر19.75کی اوسط سی20وکٹیںلیںاورفیڈنگ کے دوارن 12کیچزبھی پکڑے۔