Live Updates

ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اور پارلیمنٹ سے رجوع کیا لیکن عمران خان کی سیاسی غلطیوں سے نواز شریف کو بڑی مدد ملی۔خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 دسمبر 2016 14:44

ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اور پارلیمنٹ سے رجوع کیا لیکن عمران خان ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 دسمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اور پارلیمنٹ سے رجوع کیا لیکن عمران خان کی سیاسی غلطیوں سےنواز شریف کو بڑی مدد ملی۔

(جاری ہے)

لاہور میں پیپلز پارٹی کے دیگر راہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اور پارلیمنٹ سے رجوع کیا، پیپلزپارٹی کے لیے معیاراور ہیں جب کہ دوسروں کے لیے کچھ اور ہیں، 70 کی دہائی میں ساری عرب دنیا ذوالفقارعلی بھٹوکی پیچھے تھی، عمران خان کی سیاسی غلطیوں سے نوازشریف کو بڑی مدد ملی جب کہ اقتدار میں آئے تو 90 روزمیں کرپشن ختم کر دیں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھٹوکے زمانے میں پاکستان پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتا تھا لیکن افسوس آج پاکستان کا وزیراعظم ایک شہزادے کے خط کا محتاج ہے، قطری کے خط کی طرح دادا جان کی سونے کی دیگ بھی نکل سکتی ہے، قطری شہزادے کے خط کے بعد اخلاقی فیصلہ آچکا، عوام کے سامنے نتیجہ آچکا ہے تاہم عدالت کیا فیصلہ دیتی ہے وہ الگ بات ہے۔ ہم حکومت میں ہوتے اوریہ حالات ہوتے تو عوام کے سامنے خود کو پیش کردیتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات