پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی سے نجات کا عالمی دن منایا گیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:05

پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی سے نجات کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ کوغلامی سے نجات کا عالمی دن منایا گیا۔

(جاری ہے)

ہر سال 2دسمبر کو اس دن کو منانے کا مقصد غلامی کی مختلف اقسام جیسے انسانوں کی اسمگلنگ،جنسی استحصال ،بچوں سے بد ترین قسم کی مزدوری لینا،جبرا شادی،جنگ سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی جبرا بھرتیاں اور دیگر سے نجات دلانا ہے،رواں سال اس دن کا عنوان’’ دی موومنٹ ٹو اینڈ ماڈرن سلیوری‘‘ رکھا گیا ہے،سال1986 میں یہ دن پہلی بار منایا گیا تھا،آزادی سے جینا ہر انسان کا پیدائشی حق ہے،غلامی ایک ظلم ہے جس سے نجات ضروری ہے،اس حوالے سے شعور کے ذریعے ہی لوگ اپنے حقوق اور قوانین سے آشنا ہوسکیں گے اور اپنے تحفظ کو یقینی بنا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :