حلب میں شامی طیاروں کی تازہ بمباری ، بچوں اور خواتین سمیت 45 شہری جاں بحق ، متعدد زخمی

45 ممالک سی223 شہری تنظیموں نے اقوامِ متحدہ سے حلب میں قتل عام روکوانے کیلئے کوششوں کی اپیل کردی

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:27

حلب میں شامی طیاروں کی تازہ بمباری ، بچوں اور خواتین سمیت 45 شہری جاں ..

حلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) شام کے شہر حلب میں شامی طیاروں کی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 45 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،دوسری جانب حلب میں قتل عام کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے 45 ملکوں سے 223 شہری تنظیموں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کو کوششیں کرنے کی اپیل کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی سول ڈیفنس نے بتایا ہے کہ جنگی طیاروں نے شہر سے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے 45 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

ہلاک شدگان میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے سفیر برائے انسانی حقوق اسٹیفن اوبرائن نے سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ شام کے شہر حلب کا محاصرہ ختم کرایا جائے کیونکہ نہتے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے حلب کا محاصرہ ختم کرنا بے حد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کسی بڑے انسانی بحران کے رونما ہونے سے پہلے مشرقی حلب میں جنگ بندی کرواتے ہوئے علاقے میں انسانی امداد پہنچائی جائے ۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام فریق اور عالمی طاقتیں حلب کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں گی ۔ دریں اثنا مشرقی حلب سے اب تک 25 ہزار شہری نقل مکانی کر چکے ہیں ۔دوسری جانبشامی شہر حلب میں قتل عام کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے 45 ملکوں سے 223 شہری تنظیموں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کو کوششیں صرف کرنے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے روس اور چین کی ویٹو کی دھمکی کی بنا پر شام کے معاملے میں قدم نہ اٹھانے پر شہری تنظیموں نے "نسل کشی اور جنگی جرائم" کا سدِ باب کرنے کے لیے تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

223 شہری تنظیمو ں کے نام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل چھ سال سے جاری خانہ جنگی کو رکوانے میں ناکام رہی ہے۔ اب اس ادارے کو چاہیے کہ وہ ہنگامی اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس معاملے میں مثر اقدامات اٹھائے۔گو کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو کوئی سرکاری حیثیت حاصل نہیں ہوتی تا ہم یہ عالمی معاشرے کے مقف کی ترجمانی ضرور کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس اور برطانیہ نے بروز منگل متاثرہ علاقوں کو انسانی امداد کی ترسیل کی خاطر حلب میں جھڑپوں کو دس دن کے لیے وقفہ دیے جانے پر مبنی ایک مسودہ تیار کرتے ہوئے قلیل مدت کے اندر منظوری کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا ۔ تا ہم روس اور چین کے اس مسودے پر منفی مقف رکھنے کی اطلاع پانے پر ان دونوں ملکوں نے اسے تا حال سرکاری طور پر سلامتی کونسل میں پیش نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :