چین اور پاکستان کے درمیان خنجراب پورٹ بند کر دی گئی،یکم اپریل کو دوبارہ کھلے گی

خنجراب سرحدی چوکی نے دی بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک کی تعمیر کیلئے خدمات سرانجام دیں

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) چین اور پاکستان کے درمیان خنجراب پورٹ بند کر دی گئی ،خنجراب سرحدی چوکی نے دی بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک کی تعمیر کے لئے خدمات سرانجام دیں،پورٹیکم اپریل2017 کو دو بارہ کھلی جائے گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان حکومتی معاہدے کے مطابق، چین کی سنکیانگ خنجراب پورٹ بندکر دی گئی ۔

یہ پورٹ یکم اپریل2017ء کو دو بارہ کھلی جائے گی۔

(جاری ہے)

رواں سال آٹھ ماہ میں پورٹ کے اہل کاروں نے 20 ہزار مسافروں کی سفری دستاویزات ، 6 ہزار سے زائد گاڑیوں کی جانچ پڑتا ل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے آکسیجن کی کمی سے متاثرہ تقریباً 6 سو مسافروں کو طبی امداد فراہم کی۔خنجراب سرحدی چوکی نے سنگین قدرتی چیلنجز کے باوجود بین الاقوامی تعاون سے چین اور پاکستان کے درمیان سرحدی نگرانی کے پولیس کے تعاون کے نظام کو بہتر بنایا۔ خنجراب سرحدی چوکی نے دی بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک کی تعمیر کے لئے خدمات سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :