آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کالائن آف کنٹرول پراگلے مورچوں کادورہ

آرمی چیف کوبھارتی جارحیت پرکنٹرول لائن کی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ،آرمی چیف کی ایل اوسی پرافسروں اورجوانوں کے بلندمورال کی تعریف،خطے میں دیرپاامن کیلئے مسئلہ کشمیرحل کرناہوگا،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کامقصددنیاکی توجہ مقبوضہ کشمیرسے ہٹاناہے،پاک فوج بھارتی جارحیت کاپوری قوت سے جواب دے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 دسمبر 2016 15:49

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کالائن آف کنٹرول پراگلے مورچوں کادورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے لائن آف کنٹرول پراگلے مورچوں کادورہ کیا،آرمی چیف نے ایل اوسی پرافسروں اور جوانوں کے بلندمورال کوسراہا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کو دورہ کے دوران بھارتی جارحیت کے بعدکنٹرول لائن کی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزارا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کے ہمراہ کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال بھی تھے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ بھارت کوجارحیت کابھرپور جواب دینگے۔خطے میں دیرپاامن کیلئے مسئلہ کشمیرحل کرناہوگا۔بھارت کوچاہیے کہ کشمیریوں کی امنگوں کے تحت مسئلہ کشمیرکوحل کرے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجانا چاہیے۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کامقصددنیاکی توجہ مقبوضہ کشمیرسے ہٹاناہے۔ بھارتی کی بلااشتعال فائرنگ کاجواب پوری قوت سے دیاجائے۔