جماعت اسلامی نے جنرل (ر) راحیل شریف کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 دسمبر 2016 16:42
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 دسمبر 2016ء) : جماعت اسلامی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنما ڈاکٹر وسیم اختر نے جنرل (ر) راحیل شریف کو پارٹی میں شمولیت اور سیاست میں مثبت تبدیلیاں لانے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بتائی ۔
ڈاکٹر وسیم کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو دعوت دی ہے کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہو کر سیاست میں ویسی ہی تبدیلی لائیں جیسے انہوں نے بطور آرمی چیف دہشتگردوں کے خلاف ملٹری آپریشنز کر کے ملک کے حالات کو تبدیل کیا۔ ڈاکٹر وسیم اختر نے سوالات کے وقفے میں بتایا کہ بطور آرمی چیف اپنی مدت پوری کرنے اور ذمہ داریاں نبھانے کے بعد اب سابق آرمی چیف کو جماعت اسلامی میں شامل ہوجاناچاہئیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.