قطر:گیارہ خواتین کو شادی کی تقریب میں جھگڑا کرنے پر تین ہزار سے گیارہ ہزار قطری ریال تک کا جرمانہ ۔

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:46

قطر:گیارہ خواتین کو شادی کی تقریب میں جھگڑا کرنے پر تین ہزار سے گیارہ ..

قطر۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،02دسمبر ، 2016) گیارہ خواتین کو ایک شادی کی تقریب میں جھگڑا کرنے کی بناء پر 3000قطری ریال سے 11000قطری ریال تک کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ خواتین اپنے قریبی رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شریک تھیں۔ جہاں دو خواتین کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی جو بڑھتے ہوئے مارپیٹ تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

اس لڑائی کو ختم کرنے کے لیے میزبان فیملی کی جانب سے بہت کوشش کی گئی لیکن اس میں اضافہ اس وقت ہوا جب 9خواتین بھی اس لڑائی میں شامل ہو گئیں۔

جس سے افراتفری پھیل گئی اور شادی کا میدان ، میدان جنگ بن گیا۔تاہم عدالت نے اس لڑائی کا نوٹس لیتے ہوئے گالی گلوچ اور مارپیٹ کے جرم میں ایک خاتون کو تین ہزار درہم جبکہ باقی خواتین کو دس ،دس ہزار جرمانہ عائد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :