وزیراعلیٰ کی کاندھ شریف، جتوئی آمد، صوبائی وزیر ہارون سلطان بخاری کے والد کے انتقال پردکھ اورافسو س کا اظہار

ہارون سلطان بخاری ،باسط سلطان بخاری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت ، مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:55

وزیراعلیٰ کی کاندھ شریف، جتوئی آمد، صوبائی وزیر ہارون سلطان بخاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کل مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کاندھ شریف گئے اوروزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری اورایم این اے سید باسط سلطان بخاری کے والد سابق پارلیمنٹیرین سید عبداللہ شاہ بخاری کے انتقال پران سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سید ہارون سلطان بخاری ،سید باسط سلطان بخاری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم سید عبدااللہ شاہ بخاری کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق پارلیمنٹیرین سید عبداللہ شاہ بخاری کی سیاسی اورعوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک درد دل رکھنے والے سیاستدان تھے جنہوںنے علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے شاندار انداز میں کام کیا۔انہوںنے کہا کہ عبداللہ شاہ بخاری مرحوم عوامی خدمت سے سرشار سیاستدان تھے۔علاقے کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ عبداللہ شاہ بخاری کے انتقال سے مسلم لیگ (ن) ایک مخلص اور دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔