ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، پاکستانی ٹیم کو فائنل تک رسائی کیلئے (کل)تھائی لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:50

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، پاکستانی ٹیم کو فائنل تک رسائی کیلئے (کل)تھائی ..
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستانی ٹیم ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ میں اپنے آخری میچ میں (کل) ہفتہ کو تھائی لینڈ کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی کیلئے تھائی لینڈ کو شکست دینا ہو گی، گرین شرٹس نے ایونٹ میں اب تک چار میچز کھیلے، تین جیتے اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنکاک میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور اسی سلسلے میں ٰ(آج) ہفتہ کو آخری دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ اور سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم مسلسل چار میچز جیت کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے، فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :