انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہوں، ڈیل سٹین

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:53

انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہوں، ..
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) سٹار جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے کہا ہے کہ انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ سٹین دورہ آسٹریلیا کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس انجری سے سٹین کا کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں فاسٹ بائولر نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے ہفتے میں دو سے تین بار اپنے فزیو کے پاس معائنے کیلئے جاتے ہیں، ان کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جنوری کے آخر تک میں دوبارہ ٹریننگ شروع کرنے کے قابل ہو جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انجری سے مکمل چھٹکارہ پانے کے بعد میں دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہوں اور آئندہ سال جولائی میں دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں ممکنہ واپسی کر سکتے ہیں۔ سٹین نے 417 وکٹیں لے رکھی ہیں اور انہیں جنوبی افریقہ کا کامیاب ترین بائولر بننے کیلئے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں۔ اس وقت اس اعزاز پر شان پولاک کا قبضہ ہے جنہوں نے 421 وکٹیں لے رکھی ہیں۔