لیٹر شراب برآمد، ملزمان گرفتار،مقدمات درج

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:45

لیٹر شراب برآمد، ملزمان گرفتار،مقدمات درج
فیصل آباد۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)تھانہ کھرڑیانوالہ اور تھانہ باہلک پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان محمد عرفان ولد محمد انور،عرفان،مظہر سلیم اورقاسم کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سی61لیٹر شراب بھی برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے گذشتہ روزیہاں بتایا کہ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم محمد عرفان ولد محمد انور کوگرفتار کر لیا۔

اس کے قبضہ سی16لیٹر شراب برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر /16 1032 جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج رجسٹر کر لیاگیا۔جبکہ تھانہ باہلک پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے ملزمان عرفان،مظیر سلیم اور قاسم کے قبضہ سے 45لیٹر شراب برآمد کر لی اور ان کے خلاف مقدمات نمبر265/16،266/16اور268/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ باہلک میں درج رجسٹر کر لیاگیا۔