لاہور ہائیکورٹ نے دن ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:49

لاہور ہائیکورٹ نے دن ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیدیا

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے دن ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے نشریات کی ایک ماہ بندش کا پیمرا کا حکم عبوری طور پر معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شمس محمود مرزا نے دن ٹی وی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عبدالباسط ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے کسی قانون اور ضابطے کے بغیر ہی دن ٹی وی کا لائسنس معطل کرکے نشریات بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے، پیمرا کے پاس کوئی قانون ہی موجود نہیں جو اسے ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے یا نشریات بند کرنے کا اختیار دیتا ہو، پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے قانون کے مطابق ذاتی شنوائی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دن ٹی وی کا لائسنس معطل کیا ہے، چیئرمین پیمرا کے پاس لائسنس معطل کرنے کا اختیار موجود ہے، عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد دن ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے اور نشریات بند کرنے کا حکم عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے پیمرا سے 20دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :