نویں عالمی اُردو کانفرنس،چار کتابوں کی رونمائی کی گئی
ڈاکٹر ناصر عباس نیئر کی کتاب ’’خاک کی مہک‘‘ ، مبین مرزا کی کتاب ’’زمین اور زمانے‘‘ ، ڈاکٹر حسن منظر کی کتاب ’’حبس‘‘ اور خالد احمد انصاری کی ’’راموز‘‘ شامل تھیں
جمعہ 2 دسمبر 2016 23:23
(جاری ہے)
مبین مرزا کی کتاب ’’زمین اور زمانے‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے حمید شاہد نے کہاکہ مبین مرزا کی کہانیاں زندگی پردوش ہیں۔
ان کی کہانیوں وسماجی رشتوں کو موضوع بنایا گیا۔ ہر کہانی اپنے اندر گہری معنویت رکھتی ہے۔ ان کی کہانیوں کا فطری بہائو، انہیں نمایاں کرتا ہے۔ زمین بدلنے سے انسان کیسے بدلتا ہے، یہ اُن کی کہانی کا بنیادی وصف ہے۔ انہوں نے اپنی کہانیوں میں سماجی رشتوں کو مقدم رکھا ہے۔ ڈاکٹر حسن منظر کی کتاب ’’حبس‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد طفیل نے کہاکہ حسن منظر کے ناولوں اور افسانوں میں عالمی منظر نامہ دکھائی دیتا ہے اُن کی کہانیوں میں مزاحمتی انداز پایا جاتا ہے۔ ان کے ناول کے کردار حقیقی دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ناول ایک اہم تخلیقی تجربہ ہے جو یقینا مقبولیت حاصل کرے گا۔ خالد احمد انصاری کی مرتب کردہ کتاب ’’راموز‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے شکیل عادل زادہ نے کہاکہ جون ایلیا غزل کے شاعر تھے لیکن نظم میں بھی بلند آہنگ رکھتے تھے، ان کو پذیرائی غزل ہی سے ملی۔ پھر وہ غزل ہی کے ہوگئے۔ خالد احمد انصاری نے ان کے بعد اُن کے تین مجموعے چھپوائے اور یہ کتاب انہوں نے مرتب کی۔ خالد احمد انصاری نے جون ایلیاء کی شاعری کو جمع کرکے اسے کتابی صورت دی۔یہ کتاب اُردو کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ خالد احمد انصاری اس کتاب کے لئے زاہدہ حنا سے مضمون لکھوانے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ ایک منفرد نظم ہے جسے اُردو کی اعلیٰ نظموں میں شمار کیا جائے گا، اس نظم کا عنوان بھی ’’راموز‘‘ ہے۔ ڈاکٹر حسن منظر (صاحب ِصدر) نے کہاکہ جو کتابوں کے حوالے سے مضامین پڑھے گئے اُن سے کتابوں کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر جمال نقوی نے انجام دیئے۔اس کے بعد منعقدہ دوسرے دن کے آخری اجلاس میں شہرئہ آفاق مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی معروف کہانی ’’حویلی‘‘ کو داستان کے انداز میں فواد خان، میثم نقوی اور نذر الحسن نے خوبصورت انداز میں پیش کیا جسے شرکاء محفل نے کھڑے ہوکر داد دی اس موقع پر مشتاق احمد یوسفی بھی موجود تھے جنہوں نے اسٹیج پر آکر فنکاروں کو شاباش پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.