بلاول بھٹوکاقومی اسمبلی کی نشست این اے207لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کااعلان

عوام کی مددالیکشن2018 جیت کرملک کاوزیراعظم بنوں گا،پارلیمنٹ ہی ہماری اصل طاقت ہے،پارلیمنٹ کومضبوط بنائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:16

بلاول بھٹوکاقومی اسمبلی کی نشست این اے207لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کااعلان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء) :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنی والدہ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 207سے الیکشن لڑنے کااعلان کردیاہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن 2013ء میں این اے 207لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کی رہنماء فریال تالپورمنتخب ہوئی تھیں۔لاڑکانہ کی تقسیم کےبعدبننےوالےضلع قمبرشہدادکوٹ کی نشست پرفریال تالپور ایم این اے ہیں۔

تاہم اب فریال تالپوراین اے 207کی نشست کو27 دسمبر کے بعد خالی کردیں گی۔واضح رہے اس نشست سے شہیدمحترمہ بے نظیربھٹوالیکشن میں حصہ لیاکرتی تھیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی بلاول کاکہناہے کہ لاڑکانہ کی سیٹ سے ہی الیکشن میں حصہ لوں گا۔پارلیمنٹ ہی ہماری اصل طاقت ہے،پارلیمنٹ کومضبوط بنائیں گے۔الیکشن لڑنے کیلئے وقت کے تعین کافیصلہ جماعت کرے گی۔بلاول نے کہا کہ عوام کی مدد سے الیکشن 2018 میں ملک کا وزیراعظم بنوں گا2018 میں عوام کی مددسےچاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کاوزیراعلیٰ ہوگا۔

پارٹی میں تبدیلی کا عمل تیز کر دیا ہے، مرکز میں بھی تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں میں تین تین عہدیدار آ گئے، جلد باقی تنظیمیں بھی مکمل کریں گے۔تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد عوامی میدان میں اتریں گے۔