سنسر شپ پالیسی میں فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، مریم اورنگزیب
وزیراعظم خود بھی آرٹ اینڈ کلچر میں دلچسپی رکھتے ہیں،انڈسٹری کی ہرممکن معاونت کی جائیگی ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:35
(جاری ہے)
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل آرٹسٹ کنونشن دسمبر یا جنوری میں منعقد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف نیشنل آرٹس فنڈ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ سے نہ صرف آرٹسٹوں کی مالی معاونت کی جائے گی بلکہ نئے آنے والے ٹیلنٹ کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فلمیں نہیں بنا سکتی لیکن فلمیں بنانے والوں کی معاونت کر سکتی ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وہ کانفرنس کی صرف افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے نہیں آئی ہیں بلکہ وہ دو دن کانفرنس میں شریک رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری ٹیم یہاں موجود ہے تاکہ ہم اس انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، کانفرنس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور اس سے حکومت اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے درمیان خلا کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ فلم انڈسٹری کو ترقی دیں۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں تھیٹر اور فلم انڈسٹری کو دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور محفوظ پاکستان کے لئے آرٹسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت اور انڈسٹری کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گی۔ قبل ازیں ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی کی چیئر پرسن عتیقہ اوڈھو نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو فروغ دینا ہے، عتیقہ اوڈھوفوکس پی کے 16 کے نام سے کانفرنس کے انعقاد کا سہرا ایف پی سی سی آئی کو جاتا ہی, یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کے سامنے جائے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خالد تواب نے کہا کہ فیڈریشن نے انٹرٹیمنٹ انڈسڑی کو فروغ دینے کے لئے اس کانفرنس کو سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے کبھی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کو سپورٹ نہیں کیا لیکن یہ وقت کی ضرورت ہے کہ انڈسٹری کو ترقی ملے تاکہ نیا ٹیلنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ خالد تواب نے کہا کہ بزنس اور انٹرٹینمنٹ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، یہی وجہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی خواہش ہے کہ اس کانفرنس کا انعقاد ہر سال کیا جائے۔ کانفرنس سے سینئر آرٹسٹ انور مقصود نے بھی خطاب کیا جبکہ فلم اینڈ پروڈکشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.