نیب کاڈی ایچ اے اسکینڈل کیس کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے کافیصلہ

نیب نے کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا،انٹرپول نے کامران کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی ۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:53

نیب کاڈی ایچ اے اسکینڈل کیس کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء) :نیب نے 10ارب روپے ڈی ایچ اے اسکینڈل کیس کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے کافیصلہ کرلیاہے،نیب نے کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا،انٹرپول نے کامران کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے وزارت داخلہ کوخط لکھا ہے کہ کامران کیانی کوشامل تفتیش کیلئے بغیراسکینڈل کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکتیں۔نیب نے کامران کیانی کوریڈوارنٹ کے ذریعے پاکستان لانے کی درخواست کی ہے۔پاکستان انٹرپول کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے 200ممالک کو خط لکھے گا۔انٹرپول پاکستان فرانس میں انٹروپول کوبھی خط لکھے گا۔

متعلقہ عنوان :