ڈاکٹر طاہر القادری کل کینیڈا سے کراچی پہنچیں گے ،نشتر پارک کراچی میں امن کانفرنس سے خطاب کریں گے

کانفرنس میں میئرکراچی وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار،سید قائم علی شاہ،غوث علی شاہ سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:37

ڈاکٹر طاہر القادری کل کینیڈا سے کراچی پہنچیں گے ،نشتر پارک کراچی میں ..
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کل ( اتوار) کی صبح کینیڈا سے کراچی پہنچیں گے۔ ائیر پورٹ پر کراچی تنظیم کی طرف سے ان کا پر تپاک استقبال کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری کراچی ائیر پورٹ سے قافلے کی شکل میں طارق روڈ خواجہ سٹریٹ پہنچیں گے جہاں صبح ساڑھے 5بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔شام 6 بجے قائد عوامی تحریک مزار قائد پر حاضری دیں گے اور رات ساڑے 7 بجے نشتر پارک میں امن کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔امن کانفرنس میں میئر کراچی وسیم اختر ،ڈاکٹر فاروق ستار،سید قائم علی شاہ،غوث علی شاہ سمیت ملک کی دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔