پولیس جوانوں کے مسائل کو دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ، پولیس میں سن کوٹہ پر بھرتیوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گئے ،ڈی آئی جی پولیس سبی ریجن ساجد علی مہمند

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:52

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی پولیس سبی ریجن ساجد علی مہمند نے کہا ہے کہ پولیس جوانوں کے مسائل کو دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ، پولیس سن کوٹہ پر بھرتیوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گئے ،سن کوٹہ پر پانچ فیصد سے زیادہ بھرتی کرنے کی کوشش کی جائے گی ، بھرتیاں اور ترقیاں میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں ،کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگا ، رشوت اور کرپشن کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال سبی میں پولیس جوانوں کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایس ایس پی سردار محمد حسن موسیٰ خیل،اے ڈی آئی جی میر شاہد کمال سیلاچی ،ایس ایچ او صدر میر نواز جتک،ایس ایچ او سٹی غلام جیلانی، و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر پولیس کے جوانوں نے ڈی آئی جی سبی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا بعض مسائل پر ڈی آئی جی نے موقع پر ہی احکامات جاری کردیے گئے جبکہ دیگر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پر پولیس جوانوں کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سبی ریجن نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سن کوٹہ پر بھرتیوں کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں گے میری کوشش ہے کہ پانچ فیصد کوٹہ سے زیادہ پولیس سن کوٹہ پر ان کے بچوں کو بھرتی کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بھرتیاں اور ترقیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی سفارش کلچر ل کا خاتمہ کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیںہوگی انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں رشوت اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی پولیس جوان اور افیسران اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ جو افیسر اور اہلکار ایمانداری کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے انہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :