پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چوتھی سروس ٹائرز15 سائیڈ رگبی کے دو اہم میچز (آج) ہوں گے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:53

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چوتھی سروس ٹائرز15 سائیڈ رگبی لیگ میں ڈویژن ون کے دو اہم میچز آج بروز اتوار پاکستان رگبی اکیڈمی نزد لاہور ایئرپورٹ ہوں گے۔ پاکستان رگبی یونین کے مینجر ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سید معظم علی شاہ کے مطابق سروس ٹائرز رگبی لیگ اب اختتام کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ڈویژن ون کی ٹیموں نے ٹوٹل چھ چھ میچز کھیلنے ہیں ۔ یہ پانچواں میچ ہوگا۔ پہلا میچ دوپہر 12 بجے لاہور رگبی فٹ بال کلب اور ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دوپہر دو بجے آرمی اور لاہور ہاکس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ اب تک کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد جنز کی ٹیم ڈویژن ون میں نمبر ون پوزیشن پر ہے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم نمبر ٹو پوزیشن پر ہے۔ سید معظم علی شاہ کے مطابق ڈویژن ون میں کوالٹی رگبی کھیلی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :