میری طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو سلام اور نیک تمنائیں پہنچا دیں: مودی کی سرتاج عزیز سے گفتگو

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 دسمبر 2016 23:26

میری طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو سلام اور نیک تمنائیں پہنچا دیں: مودی ..

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم نواز شریف کیلئے پیغام بھجوایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت آنے والے مہمانوں کیلئے خصوصی عشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر نریندر مودی نے سرتاج عزیز سے وزیراعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔ مشیر خارجہ کی جانب سے جواب دیا گیا کہ نواز شریف صاحب ٹھیک ہیں آپ کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ نریندر مودی کی جانب سے پھر کہا گیا کہ میری طرف سے بھی وزیر اعظم نواز شریف کو سلام اور نیک تمنائیں پہنچا دیں۔