سعودی شاہ سلمان کی خلیجی ملکوں کے دورے پر ابو ظہبی آمد

اتوار 4 دسمبر 2016 10:30

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے ہیں۔شاہ سلمان یو اے ای کے بعد تنظیم کے تین اور رکن ممالک قطر ،کویت اور بحرین جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ ابو ظبی کے بعد دوحہ اور پھر وہاں سے منامہ جائیں گے جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے سینتیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔

جی سی سی کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں علاقائی سلامتی ،دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ ،خطے کو درپیش ممکنہ چیلنجز کا مقابلہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے ایسے موضوعات سرفہرست ہیں۔جی سی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد شاہ سلمان کویت کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :