جاگ پنجاب جاگ ، پاکستان جل رہا ہے ،ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو گو نواز گو کا نعرہ چار دیواری سے نکل کر پورے ملک میں گونجے گا‘ بلاول بھٹو
بی بی شہید کا بیٹا آیا ہے کیا سندھ میں تبدیلی آئی ہے ، کیا پارٹی میں تبدیلی آ رہی ہے ‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کارکنوں سے سوال پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز کنونشن سے خطاب ،بلاول نے گو نثار گو ، اگلی باری پھر زرداری کے نعرے بھی لگوائے سندھی ثقافت کا دن بھی منایا گیا ،کیک کاٹا گیا،وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا
اتوار 4 دسمبر 2016 17:10
(جاری ہے)
بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیوجہ سے نیشنل ایکشن پلان ناکام ایکشن پلان بن گیا ہے ۔
گو نثار گو کا نعرہ تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے ۔انہوںنے گو نثار گو کے نعرے لگواتے ہوئے کہا کہ ’’ جاگ پنجاب جاگ ‘‘ پاکستان جل رہا ہے ۔ انہوںنے کارکنوں سے استفسار کیا کہ جب سے بی بی شہید کا بیٹا آیا ہے کیا سندھ میں تبدیلی آئی ہے ، کیا پارٹی میں تبدیلی آ رہی ہے ۔ اگر آپ لوگ میرا ساتھ دیتے ہیں تو انشا اللہ 2018ء میں آپ کا وزیر اعظم کون ہوگا جس پر کارکنوں نے بلاول ، بلاول کے نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ تخت رائے ونڈ والو سنو ابھی ہمارا نعرہ چار دیواری کے اندر گونچ رہا ہے جب بھٹو میدان میں آیا تو گو نواز گو کا نعرہ پورے ملک میں گونجے گا ۔ اگر 27دسمبر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور پھر پورا پاکستان گونج اٹھے گا گو نواز گو ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ،شہید بی بی ، شہید نصرت بھٹو ، شہید شاہنواز ،شہید میر مرتضیٰ کی پارٹی جیت سکتی ہے ، بلاول کی پارٹی جیت سکتی ہے ۔اس موقع پر انہوںنے ’’ اگلی باری پھر زرداری ‘‘ کے نعرے بھی لگوائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید کے شوہر کو قاتل کہنا کہاں کا انصاف ہے ، شہید کے خاندان پر تہمت لگانا یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی جبکہ دیگر رہنمائوں نے بھی ایک دوسرے کو سندھی اورٹوپی کے تحائف دئیے ۔کنونشن میں سندھ کا ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا ۔ بلاول بھٹو تقریر کے بعد کارکنوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.