مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی تحریک کے لیے پاکستان کو مورود الزام ٹھہراناحقیقت کو مسخ کرنے کے مترادف ہی: سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
اتوار 4 دسمبر 2016 17:30
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور بھارت نوازنیشنل کانفرنس کے ورکنگ صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ علاقے میں حالیہ احتجاجی تحریک کے لیے پاکستان کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ نے بارہمولہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاسیاسی مسئلہ کوئی نیا نہیں اور نہ ہی یہ پاکستان کا پیدا کردہ ہے بلکہ یہ بھارت کی سابقہ حکومتوں کی تاریخی غلطیوں اور وعدوں کی خلاف ورزیوں کانتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کی سیاسی صورتحال اور حالیہ احتجاجی تحریک کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا حقیقت کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی مزید خرابی کی وجہ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر میں مسئلے کی موجودگی سے ہی انکار ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی طرف سے اعتمادسازی اور سیاسی اقدامات کے مطالبے سے اقتدارکے حصول کے لیے پارٹی کے بنیادی نظریے اور منشور پر سودابازی کو چھپایا نہیں جاسکتا ۔
پی ڈی پی ، بی جے پی مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس موقع پرست اتحاد نے کشمیریوں کی محرومیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے اور ان کے موروثی تضادات کی وجہ سے اہم معاملات پر یوٹرن کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی۔ بی جے پی اتحاد اور محبوبہ مفتی کی طرف سے اپنی ناکامی کا اعتراف نہ کرنا حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران ایک سو سے زائد معصوم نوجوانوں کی زندگیوں کے اتلاف اور ناقابل تصور مظالم کا سبب بنا جس سے کشمیری عوام کے مصائب میں مزید اضافہ ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.