بھکر:خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں -ریلوے حکام نے 4 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے ٹریک بحال کیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 11:02

بھکر:خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں -ریلوے ..

بھکر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) بھکرمیں خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں حادثے میں تمام مسافرمحفوظ رہے ، ریلوے حکام نے 4 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے ٹریک بحال کردیا۔ریلوے حکام کے مطابق بہل روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب رات سوا دو بجے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹریک تبدیل کرتے ہوئے پیش آیا ،،حادثے میں ٹرین کے تمام مسافر محفوظ رہے، ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک سے اترنے والی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا کر ٹریک آمد و رفت کے لیے بحال کردیا گیا ہے جبکہ خوشحال خان ایکسپریس کی ٹریک پر کھڑی بوگیوں کو نوتک ریلوے اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سے مشینری پہنچنے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر لایا جائے گا جس کے بعد خوشحال خان ایکسپریس کو پشاور کے لیے روانہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :