پنڈی بھٹیاں : شوہر نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 سسرالیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 11:02

پنڈی بھٹیاں : شوہر نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 سسرالیوں ..

پنڈی بھٹیاں(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاﺅں میں شوہر نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 سسرالیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نواحی گاﺅں سوری مانیکا میں گھریلو رنجش پر اشتعال میں آکر فائرنگ کرکے بیوی، ساس، شوہر اور سالی سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔قتل کی اس واردات کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ لاشوں کو پولیس کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :