دھاندلی سے بچنے کے لئے گلگت بلتستان اور کشمیر کے الیکشن پاکستان کے الیکشن کے ساتھ ہونے چاہئیں ‘ قمر زمان کائرہ
�)لیگ والے وسائل اور اختیارات دبا کر اپنے پاس رکھنے کا شوق رکھتے ہیں، چاروں صوبوں کا 100سو جیالہ مل جائے تو پورا پنجاب الٹ کر رکھ دیں گے ‘ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کا بلاول ہائوس میں خطاب گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں ،ہمارا الیکشن وفاق کے ساتھ ہونا چاہئے،حصہ نہ ملا تو سی پیک گلگت بلتستان سے گزرنے نہیں دیں گے‘ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ
پیر 5 دسمبر 2016 16:58
(جاری ہے)
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تاریخ میں حقوق اور وسائل دینے کا حق صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے ،ذوالفقار علی بھٹو نے خواتین، مزدور اور عوام کو حقوق دئیے ۔لیکن ذوالفقار علی بھٹو نے جس سردار کا ہاتھ پکڑ کر سرداری نظام ختم کیا آج (ن)لیگ نے انہی کی اولادوں کو آپ پر مسلط کر دیاہے ۔
ہم نے اختیارات تقسیم کرنے ہیں پہلے بی بی اور ذرداری نے کئے اور اب بلاول کریں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کے کوئی خواب اور ویژن نہیں ہے بلکہ انہیں وسائل اور اختیارات دبا کر اپنے پاس رکھنے کا شوق رکھتے ہیںلیکن اگر چاروں صوبوں کا 100سو جیالہ مل جائے تو پورا پنجاب الٹ کر رکھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ساراپاکستان دیکھ رہا ہے اور بلاول ہائوس میں ملک بھرکے رنگ دیکھے جا رہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ترقی کے عمل اگر متوازن نہ ہوں تو وہ ملک اور معاشرے کو توڑ کر رکھ دیتے ہیں،گلگت بلتستان ہمارے دلوں میں بستا ہے ہر جگہ آپکی آواز اٹھاتے ہیں،ہمارے 4 مطالبات میں سی پیک بھی شامل ہے ،ہماری نظر میں سی پیک کوئی سڑک نہیں نہ ہی کوئی انڈسڑی ہے بلکہ سی پیک سے گلگت بلتستان کو ثمرات ملنے چاہئیں ۔ ہم مطالبہ کریں گے گلگت بلتستان اور کشمیر کے الیکشن پاکستان کے الیکشن کے ساتھ ہونے چاہئے تاکہ کوئی دھاندلی نہ کر سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمارا الیکشن وفاق کے ساتھ ہونا چاہئے،ہمیں امید ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے دور میں آئینی صوبہ ضرور ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک لوہاروں کے بس کی بات نہیں تھا ،زرداری صدر پاکستان نہ ہوتاتو سی پیک کبھی نہ ملتا، انہوں نے ہی اس کو کامیاب بنایا ۔ سی پیک میں حصہ نہیں ملے گا تو گلگت بلتستان کے لوگ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان سے گزرنے نہیں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے اس لیے محبت اس نے حقوق کی بات کی ،ہمارا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے جو پارٹی چھوڑتے ہیں ان کا حشر لغاری اور شیر پائو جیسا ہوا۔ بلاول قدم بڑھائو ہم تمھارے ساتھ ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.