یمن کے ساحل کے قریب سعودی طیاروں کی پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر بمباری، 6 افراد جاںبحق
محمد علی پیر 5 دسمبر 2016 21:24
صنعا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) یمن کے ساحل کے قریب سعودی طیاروں کی پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر بمباری میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردی تفصیلات کے مطابق سعودی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے یمن کی ساحل کے قریب پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
کشتی میں کل 12 افراد سوار تھے اور اسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ یمن کے صوبے تائز کے مکھا ساحل پر موجود تھی۔
سعودی طیاروں نے کشتی کو باغیوں کی کشتی جان کر اس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کشتی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں موجود 6 ماہی گیر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 6 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ یمن جنگ کے دوران سعودی فضائیہ ساحل کی اس پٹی پر کئی مرتبہ حملے کر چکی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.