Live Updates

وزیر اعظم کو اصولا استعفی دے دینا چاہئیے ۔ پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 دسمبر 2016 13:08

وزیر اعظم کو اصولا استعفی دے دینا چاہئیے ۔ پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے وکیل نے کہا پارلیمنٹ سے وزیراعظم کا خطاب سیاسی تھا ، پارلیمنٹ میں نواز شریف نے کہا کہ ان کے پاس منی ٹریل کے تمام کاغذات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی رکارڈنگ موجود ہے کہ کوئی پراپرٹی ملک سے باہر نہیں ، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نواز شریف نے کہا منی ٹریل کے سارے کاغذات ہیں۔

عدالت میں پتا چلا نواز شریف کے پاس منی ٹریل کے کوئی کاغذات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج ایک نئی چیز سنی ان کا سارامعاملہ پرچیوں پر چل رہا تھا۔ کیا 1980میں لوگ اونٹوں پر پھرتے تھے ، فیکس نہیں ہوتا تھا ؟ عمران خان نے کہا کہ اصولا وزیر اعظم نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئیے ۔

(جاری ہے)

کمیشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ عدالت بتائے گی کہ کمیشن کے ٹی او آرز کیا ہوں گے ۔

تحقیقات والے تمام ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں۔ کمیشن پر جمعے کو سپریم کورٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے ۔قوم چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے وکیل تینوں سوالات کے جوابات دینے اور قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن سپریم کورٹ کے پانچوں ججز کے سامنے تحقیقات رکھے ۔ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے موجودہ جج پر کمیشن قائم کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :