صوبائی حکومت نے تعلیمی میدان میں انقلاب برپاکیا ہے، محمود خان

بدھ 7 دسمبر 2016 23:43

پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت ، میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں بہتر طرز حکمرانی کے تحت تعلیمی شعبہ میں اصلاحات لاتے ہوئے انقلاب برپا کیا ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے میں تمام بند سکولوں کو چالو کرنے سمیت اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر این ٹی ایس کے ذریعے ہزاروں اساتذہ کو بھرتی کیا ہے اور اسی طرح کروڑوں روپے کی لاگت سے تعلیمی اداروں کو فرنیچر اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ طلبہ دلجمعی کے ساتھ اپنی تعلیم حاصل کر سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے اپنے کمیشن کے لئے صرف سکولوںکی عمارات کھڑی کیںلیکن ان میں عملہ اور دیگر لوازمات پر کوئی توجہ نہیں دی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے ایک بڑے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ اس کے تمام جائز مسائل و مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ہماری صوبائی حکومت کے بڑے بڑے منصوبے کیوں نظر نہیں آتے جن میں چکدرہ موٹر وے ، چکدرہ سے کالام تک ایکسپریس وے کی تعمیر اور لنڈاکی سے لیکر با غ ڈھیری تک دریائے سوات کے کنارے سڑک تعمیر کرنے کی فیزبیلٹی سٹڈی کے لئے بجٹ میں پانچ کروڑ روپے مختص کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے سیلاب سے بچائو کے حفاطتی پشتوں اور ایریگیشن چینل کی تعمیر ہو رہی ہے جس سے کافی آبادیا ںسیلابی نقصانا ت سے محفوظ ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے گیارہ دسمبر کو ہونے والے دورہ سوات کے لئے گئے انتظامات کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔