طیارہ 10 برس پرانا تھا، ایک انجن خراب تھا، پہلے بھی 2 مرتبہ حادثات کا شکار ہو چکا تھا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 01:10

طیارہ 10 برس پرانا تھا، ایک انجن خراب تھا، پہلے بھی 2 مرتبہ حادثات کا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07دسمبر2016ء) طیارہ 10 برس پرانا تھا جس کا ایک انجن خراب تھا اور یہ پہلے بھی 2 مرتبہ حادثات کا شکار ہو چکا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کے پرواز پی کے 661 کو حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے سمیت 47 افراد سوار تھے۔ طیارے کے حوالے سے اب کچھ خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

طیارہ 10 برس پرانا تھا جس کا ایک انجن خراب تھا اور یہ پہلے بھی 2 مرتبہ حادثات کا شکار ہو چکا تھا۔ اس طیارے کو پہلا حادثہ 2009 میں پیش آیا تھا جب لاہور ائیرپورٹ کے رن وے سے طیارہ نیچے اتر گیا تھا جس کے باعث کئی مسافر زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ دوسرا حادثہ 2014 میں پیش آیا تھا جب سکردو سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے دوران طیارے کے انجن سے اچانک دھماکے کی آواز آئی تھی جس کے بعد پائلٹس کو طیارے کو واپس اسکردو میں لینڈ کروانا پڑا تھا۔