Live Updates

پانامہ کیس پر کمیشن کاقیام عمران خان کامطالبہ تھا،تحریک انصاف مختلف حربوں کے ذریعے پانامہ کیس کے مسئلے کوطول دے رہی ہے،تحریک انصاف کے پاس منی لانڈرنگ،کرپشن کے ثبوت نہیں ہیں،شریف خاندان نی40 سال پرانا رکارڈفراہم کیاہے جبکہ عمران خان اپنے کیس میں تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی طلال چودھری کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا کہ پانامہ کیس پر کمیشن کاقیام عمران خان کامطالبہ تھا،تحریک انصاف مختلف حربوں کے ذریعے پانامہ کیس کے مسئلے کوطول دے رہی ہے،تحریک انصاف کے پاس منی لانڈرنگ،کرپشن کے ثبوت نہیں ہیں،شریف خاندان نی40 سال پرانا رکارڈفراہم کیاہے جبکہ عمران خان اپنے کیس میں تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مختلف حربوں کے ذریعے پانامہ کیس کے مسئلے کوطول دے رہی ہے، جبکہ ہم چاہتے ہیں مسئلہ جلد حل ہو،ہم نے بیشمار رکارڈ فراہم کیا ہے،کمیشن کاقیام عمران خان کامطالبہ تھا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سلمان بٹ نے سمجھایا کہ مریم نواز زیرکفالت نہیں، ہمارا موقف وکلا عدالت میں پیش کریں گے، شریف خاندان نی40 سال پرانا رکارڈفراہم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس منی لانڈرنگ،کرپشن کے ثبوت نہیں ہیں، وزیراعظم کے بچوں سے متعلق بحث ابھی باقی ہے، عمران خان نے اپنی جائیدادکی مالیت 5 کروڑسے زائد ظاہرکی، عمران خان اپنے کیس میں تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔(ار)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات