پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کار وائیاں متعدد کو شوکاز نوٹس بیشتر سر بمہر کر دی گئی

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے کالج روڑسمن آباد میں طفیل سنزاینڈ فوڈز(پروڈکشن یونٹ)کوپرودکشن میں ٹیکسٹائل انگریڈینٹس استعمال کرنے ریوڑی میں پولی پراپلین کی ملاوٹ کرنے نان فوڈ گریڈ کلرز کا استعمال کرنے زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے گریس کی طرح کا کالا گندہ تیل استعمال کرنے حشرات کی روک تھام کا انتظام نہ ہونے ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجو دنہ ہونے، ورکرز کے ہاتھ دھونے کے لیے بیسن موجود نہ ہونے اور صفائی کے انتہائی ناقص حالات کی بناپر فوری طورپر سربمہر کر دیا ناقص کوالٹی کی اشیائ تقریبا 267بیگز50kgوالے ضبط کر لیے گئے مزید کاروائی کرتے ہوئے حمزہ کالونی میں زبیر کنفیکشنری پر چھاپہ مارا اور فوری طور پر سربمہر کر دیاوجوہات یہ تھیںکہ کھانے پینے کی اشیائ بنانے کے لیے کاسمیٹک کیمیکل کا استعمال ہو رہا تھا، ببل گم بنانے کے لیے ٹیلکم پا?ڈر کا استعمال کیا جا رہا تھا اور فوڈ گریڈ کلر کی بجائے ٹیکسٹائل کلراستعمال کیا جا رہاتھا، کھانے پینے کی اشیائ پا?ں کی سطح پر موجود تھیں ، حشرات کی روک تھام کے لیے کوئی مناسب بندوبست نہ تھا، پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجود گی پائی گئی، ورکرز بغیر میڈیکل کے کام کر رہے تھے ، مختلف کھانے پینے کی اشیائ کے نمونہ جات حاصل کیے گئے مزید کاروائی کرتے ہوئے جھال سمندری میںماشائ اللہ آئس بار، سرفراز دہی بھلے، رحمان سویٹس ، نرالہ سویٹس ،سخی ہوٹل اینڈ نان شاپ ،لوکل سویٹس اور عامرہ سویٹس کوحشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے مزید کاروائی کرتے ہوئے جناح کالونی میںحاجی نذیرپکوان کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے مزید کاروائی کرتے ہوئے گلبرگ میںرضا نان شاپ،رضابریانی اور زاہدپان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے مزید کاروائی کرتے ہوئے شاداب کالونی میںشہاب سویٹس اور بگا پان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :