طیارہ تباہ ہونے سے قبل 7، 8 مسافروں نے چھلانگ لگا دی تھی لیکن نہ بچ سکے ۔ عینی شاہد
سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 دسمبر 2016 16:40
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09دسمبر 2016ء): پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوئی جس کے نتیجے میں جہاز کے عملےسمیت 27 افراد شہید ہو گئے ۔ جائے حادثہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے عینی شاہد زاہد خان نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے کچھ دیر قبل جہاز کا ایمرجنسی ایگزٹ کا درواز کھُل گیا جس سے 7، 8 مسافروں نے جہاز کے باہر چھلانگ لگا دی لیکن افسوس کے جہاز ان کے اوپر ہی آ گرا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔
زاہد خان نے بتایا کہ تباہ ہونے اور زمین سے ٹکرانے سے قبل طیارہ ایک نیم دائرے میں ہمارے ہی گاؤں کے اوپر سے نہایت کم فاصلے سے گزرا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کے بعد مسافروں کی چیخ و پُکار سنی گئی لیکن جب تک ہم جائے حادثہ پر پہنچے فیول ٹینک میں دھماکہ ہونے سے وہاں آگ لگ چکی تھی۔(جاری ہے)
زاہد کا کہنا تھا کہ طیارہ گرتا دیکھ کر میں نے اس کا پیچھا کیا اور ٹیلی فون کے ذریعے اپنے دوستوں کو بھی اطلاع دی۔
میں جائے حادثہ پر پہنچنے والا پہلا انسان تھا جو طیارہ تباہ ہونے کے ٹھیک 10 منٹ بعد ہی جائے حادثہ پر موجود تھا۔ گاؤں کے رہائشی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش بھی کی۔ لیکن تب تک تمام لاشیں شناخت کے قابل بھی نہیں رہی تھیں۔ زاہد نے بتایا کہ تمام مسافر اور پائلٹس کی لاشیں بھی مسخ ہو کر انگارے بن چکی تھیں۔ زاہد خان نے بتایا کہ جنید جمشید کا بٹوہ بھی سب سے پہلے مجھے ہی ملا تھا جس میں 5 سے 6 ہزار روپے نقد اور ان کے وزٹنگ کارڈز موجود تھے۔ میں نے تمام چیزیں ڈی ایس پی خورشید تنولی کے حوالے کر دیں۔ جنید جمشید کے بٹوے کے بعد مھے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا۔ زاہد نے اس اندوہناک حادثے کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ اگر طیارہ آبادی پر گرتا تو یقینا اور زیادہ جانی نقصان ہوتا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.