جامعہ کراچی: بی کام سال دوئم اورسال اول ودوئم باہم ریگولر و پرائیوٹ ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:58

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی کام سال دوئم اورسال اول ودوئم باہم ریگولرو پرائیوٹ ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق بی کام ریگولر کے امتحانات میں 6200 طلبہ شریک ہوئے، 73 طلبہ کوفرسٹ ڈویژن،1988 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 2 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 33.27 فیصد رہا۔ بی کام پرائیوٹ کے امتحانات میں کل 1733 طلبہ شریک ہوئے، 11 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 442 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب26.14 فیصد رہا۔