جامعہ کراچی: بیچلرز اور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر اورمخصوص کوٹے کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:58

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 1200 روپے کے عوض 13 اور14 دسمبر2016ء کو صبح 9:00 تا دوپہر4:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے حاصل/جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بروز پیر12 دسمبر 2016ء کو عام تعطیل کے باعث بینک بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں مخصوص کوٹے کے فارم بھی13 اور14 دسمبر 2016ء کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ خواہشمند طلبہ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 1200 روپے کے عوض صبح 9:00 تا شام 4:00 بجے تک یو بی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل /جمع کراسکتے ہیں۔