اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی ڈرون سے مانیٹرنگ شروع کردی

فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہکیلئے پہنچنے میں کامیاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 22:30

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) اسرائیلی فوج نے پہلی مرتبہ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے دوران بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی مدد سے فلسطینی نمازیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا سرائیلی فوج نے پہلی مرتبہ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے دوران بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی مدد سے فلسطینی نمازیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعے کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے نمازیوں کو قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں، تاہم فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے پہنچنے میں کامیاب رہے۔گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے سے روک دیا تھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو جگہ جگہ تلاشی کے کئی مراحل سے گزرنا پڑا، فلسطینی شہریوں کی تلاشی کی آڑ میں ان کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :