ْقومی جذبے کے تحت کام کرنے سے ہی پولیو کے مرض کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے‘ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:21

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو نے کہا ہے کہ قومی جذبے کے تحت کام کرنے سے ہی پولیو کے مرض کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے پولیو کے خاتمے کے متعلق ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گذشتہ پولیو رائونڈ پر غور و خوص کرتے ہوئے آئندہ پولیو رائونڈ کے متعلق حکمت عملی تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے لئے 19 سے 22 دسمبر تک جاری مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ جو عملہ پولیو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو بھی یقیبنی بنائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام تحصیلوں، اسپتالوں، بس اسٹینڈس، بازاروں اور عام مقامات پر پولیو ٹیموں کو تعینات کرکے ان کی نگرانی کی جائے۔ اجلاس میں روینیو افسران، یونیسیف، پولیس، صحت، ایجوکیشن، ڈبیلو ایچ او اور این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :