12 ربیع الاول کے موقع پر گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کا پیغام

اتوار 11 دسمبر 2016 22:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے اس لئے جہاں اسلام ہو گا وہاں امن بھی ہو گا، اسلامی معاشرہ پرامن ہو گا تو دنیا کی قومیں خود بخود اسلام کے پیغام کو سمجھیں گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیﷺ سے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواداری، بھائی چارہ، اخوت، محبت اور ایثار اسلام کا درس ہے، حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ہم سب مل کر حضرت محمد مصطفیﷺ کی تعلیمات کو اپنائیں اور بلا کسی تفریق کے انسانیت کے لئے کام کریں، یہی پیغام ہمارے پیارے نبیﷺ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ ساری کائنات باالخصوص عالم اسلام کے لئے انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے کیونکہ اس دن دو جہانوں کے سردار اور رحمت للعالمین تشریف لائے۔

متعلقہ عنوان :