بلاول ہائوس میں محفل میلاد شریف کا انعقاد

اتوار 11 دسمبر 2016 22:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں اتوار کو بلاول ہائوس میں محفل میلاد شریف کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محفل میلاد شریف میں بختاور بھٹو زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپر سمیت خواتین ایم این ایز اور ایم پی ایز شریک تھیں۔ میلاد شریف کے اختتام پر ہونے والی خصوصی دعا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔