جنید جمشید کی اہلیہ سمیت کی 3 افراد کی نشوں کی شناخت ہو گئی،حکام پمز اسپتال

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 12 دسمبر 2016 00:38

جنید جمشید کی اہلیہ سمیت کی 3 افراد کی نشوں کی شناخت ہو گئی،حکام پمز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2016ء) پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے جنید جمشیدکی اہلیہ سمیت کی3 افراد کی لاشوں کی شناخت ہو گئی۔ پمز ہسپتال کے حکام کے مطابق جنید جمشید کی اہلیہ سمیت 3 افراد کی نعشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی باشندے اور پائلٹ صالح جنجوعہ کی بھی شناخت ہو گئی۔پمز اسپتال حکام کے مطابق نیہا جنید کی ڈینٹل ایگزامن سے شناخت ممکن ہو سکی جبکہ آسٹریا کے شہری کی مصنوعی گھٹنے کے جوڑ کے باعث شناخت ممکن ہوئی۔ پمز اسپتال حکام کے مطابق اب تک 12 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔دیگر نعشوں کی شناخت کے لیے پمز کی فارنزک ٹیمیں کام کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :