Live Updates

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا

شہروں اور دیہاتوں میں جلوسوں اور محافل کا انعقاد، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں‘دیہاتوں میں فضائیں’’سرکار کی آمد مرحبا‘‘ سے معطر ہو گئیں، بچوں کی طرف سے گلی محلوں میں پہاڑیاں بنا کر اپنی عقیدت کا بھرپور اظہار بازاروں میں مسجد نبوی، خانہ کعبہ کے ماڈل رکھے گئے، کیلیگرافی کے نمونے بھی گلیوں میں آویزاں

پیر 12 دسمبر 2016 18:00

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام ..

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ پیر کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا،صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کا آغاز21توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ ملک بھر کی طر ح صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں میں عاشقان رسولؐ کی طرف سے جلوسوں اور محافل نعت کا انعقاد کیا گیاجن میں کثیر تعداد میں بچوں جوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی،جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں،دیہاتوں میں فضائیں’’سرکار کی آمد مرحبا‘‘ سے معطر ہو گئیں، گلیاں بازار جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے آراستہ کئے گئے تھے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بچے گلی محلوں میں پہاڑیاں بنا کر اپنی عقیدت کا بھرپور اظہار کرتے رہے، بازاروں میں مسجد نبوی، خانہ کعبہ کے ماڈل رکھے گئے تھے، کیلیگرافی کے نمونے بھی گلیوں میں آویزاں کئے گئے ، جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نذر ونیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا ، اس سلسلہ میں کہیں ناشتہ تو کہیں نان دال، کہیں میٹھے چاول تو کہیں بریانی کا اہتمام کیا گیا ، صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں سے عید میلاد النبیؐ کے جلوس نکالے گئے اور محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت میں82واں قدیمی مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبیؐ جامع مسجدحنفیہ محلہ کشمیری سادھواں اندرون اکبری گیٹ سے بعد از نماز ظہر چیئرمین مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبیؐ کمیٹی محمد اشفاق قادری، سجادہ نشین دربار شاہ محمد غوث سید پیر مکرم علی شاہ، صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ علامہ صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی کی زیر قیادت نکالا گیاجس میں سنی اتحاد کونسل، تحفظ ناموس رسالت محاذ، مصطفائی تحریک، بزم نوجوانان اہلسنت مسجد عائشہ صدیقہ پیر گیلانیاں، بزم شمسیہ فیض باغ شمالی لاہور، بزم جامعہ حیات القرآن چوک نواب صاحب، بزم شان مصطفیؓ، جامعہ حنفیہ غوثیہ بھاٹی گیٹ، منہاج نعت کونسل موچی گیٹ، بزم الحسنات العلوم مسجد وزیر خان، انجمن طلبا اسلام، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن ڈیرہ میاں صاحب کدھر شریف، دارالعلوم جماعتیہ رضویہ، جامعہ رسولیہ شیرازیہ، جامعہ کریمیہ، جامعہ تاجدار مدینہ بلال گنج، جامعہ مازاع البصرکریم پارک ،جامعہ حق باہو سلطانیہ موہنی روڈ، بزم رضا جامعہ نظامیہ لوہاری گیٹ، تنظیم محمدی کشمیری بازار، انجمن غلامان رسول موتی ٹبہ بھاٹی گیٹ، تنظیم غلامان رسول کٹٹرہ ولی شاہ اور دیگر تنظیموں کے سینکڑوں اراکین نے شرکت کی۔

شرکائے جلوس درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے چوہٹہ مفتی باقر، اکبری منڈی اور سرکلر روڈ سے ہوتے ہوئے میلاد چوک دہلی گیٹ پہنچے جہاں مولانا نصیر احمد شرقپوری سمیت علما کرام نے سیرت طیبہؐ پر روشنی ڈالی۔ قدیمی مرکزی جلوس عید میلادالنبیؐ کا افتتاح پرچم کشائی کرکے کیاگیا۔سید ادریس شاہ زنجانی سجادہ نشین سید یعقوب شاہ زنجانی،حامد انجم شیخ چیئرمین تنظیم رضا کار دربار حضرت داتا گنج بخشؒ، رمضان سیالوی خطیب مسجد داتا دربار،صوفی معراج دین، ثنا اللہ سلیمان، ڈاکٹر جمال الدین، میاں شہزاد سیفی، میاں شہزاد احمد جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب اور دیگر افراد مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوتے گئے جبکہ انجمن تاجران کے زیراہتمام مرکزی جلوس کے راستے میں جگہ جگہ دودھ اور چائے کی سبیلیں لگائی گئیں اور شرکا جلوس کی دستار بندی بھی کی گئی، مرکزی جلوس روایتی راستوں مسجد وزیر خان، پرانی کوتوالی، کشمیری بازار، ڈبی بازار، پانی والا تالاب، لہنگے منڈی، بازار حکیماں، اونچی مسجد بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا دربار حضرت داتا گنج بخشؒ پر اختتام پذیر ہوا جہاں شرکا ء جلوس کی دستار بندی کی گئی۔جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :