ایس ایچ او باگڑ جی سبحان علی شاہ پولیس مقابلہ میں شہید ہو گئے ، گاؤں میں نماز جنازہ اد اکر دی گئی، اعزاز کیساتھ تدفین

پیر 12 دسمبر 2016 21:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) ایس ایچ او باگڑ جی سبحان علی شاہ کرمنلز کیساتھ ایک مقابلہ میں شہید ہوگئے، پولیس ترجمان کیمطابق باگڑ جی کے کچے میں مقابلہ ہوا ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مقابلہ میں ایس ایچ او باگڑ جی سب انسپکٹر سبحان علیشاہ جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

شہید ایس ایچ او کی نماز جنازہ پیر کی شام انکے آبائی گاؤں ولیج آچر سدھیو تعلقہ گڑھی یاسین میںادا کی گئی ،اور انہیں پورے اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ،نماز جناز ہ تدفین میں ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیروز شاہ ، ایس ایس پی سکھرامجد شیخ سمیت پولیس افسرا ن و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :