معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت شناخت ہوگئی ہے‘ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

پیر 12 دسمبر 2016 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت شناخت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید کی میت کی شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنید جمشید کی میت کی شناخت کے حوالے سے ان کے خاندان کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ میت کی کراچی روانگی کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ جنید جمیشد کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی میں ادا کی جائے گی جبکہ انہیں دارالعلوم میں دفن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :