طیارہ حادثے میں جاں بحق معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت کی شناخت ہوگئی
جنید جمشید کی شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی، ڈی سی اسلام آباد جنید جمشید کے ڈینٹل ایکسرے امریکا سے منگواکر شناخت کی گئی ، ان کی شناخت فرانزک ماہرین نے کی،ترجمان پمز جنید جمشید کی ڈی این رپورٹ کا انتظار کریں گے جو بدھ تک آئے گی، جنید جمشید کی نماز جنازہ جمعرات کو معین خان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ، تدفین جنید جمشید کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی،ہمایوں جمشید
منگل 13 دسمبر 2016 11:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ترجمان پمزہسپتال نے جنید جمشید کی لاش کی شناخت کی تصدیق کردی ۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق جنید جمشید کی لاش کی شناخت ان کے چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے کی گئی ۔
ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کے ڈینٹل ایکسرے امریکا سے منگواکر شناخت کی گئی جب کہ ان کی شناخت فرانزک ماہرین نے کی جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 13 میتوں کی شناخت ہوچکی ہے۔دوسری جانب جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا ہے کہ ہم جنید جمشید کی ڈی این رپورٹ کا انتظار کریں گے جو بدھ تک آئے گی اور رپورٹ آنے کے بعد ہی میت کراچی لائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.