جنید جمشید اپنی اہلیہ کو بتا چکے تھے کہ ان کے پاس وقت کم ہے ۔ مولانا طارق جمیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 12:48

جنید جمشید اپنی اہلیہ کو بتا چکے تھے کہ ان کے پاس وقت کم ہے ۔ مولانا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : نجی ٹی و ی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ جنید جمشید نے اپنی اہلیہ عائشہ کو کہا تھا کہ عائشہ! میرے پاس وقت بہت کم ہے ۔ مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ میں تعزیت کے لیے جنید جمشید کی اہلیہ کے گھر گیا تو ان کی اہلیہ نے مجھے بتایاکہ جنید کہا کرتے تھے کہ عائشہ تم ناراض نہ ہونا لیکن میں اللہ سے اس کی راہ میں شہادت مانگ چکا ہوں۔

جنید جمشید کی اہلیہ نے بتایا کہ جنید نے مجھ سے کہا تھا کہ میرے پاس وقت کم ہے ، بچوں کی شادی جلدی کر لو، انشا اللہ میرے بچے تمہارا بہت خیال رکھیں گے ۔ جنید جمشید کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اتنا سن کر میں نے ان سے کہا کہ آپ کی والدہ کا انتقال 75سال کی عمر میں جبکہ آپ کے والد اسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے تو آپ یہ کیسی باتیں کر رہے ہیں؟ جس پر جنید نے کہا کہ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میری زندگی صرف 52سال کی ہے ۔

(جاری ہے)

میرے پاس وقت بہت کم ہے ۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان میں کسی شخصیت یا عظیم شخص کی وفات پر ایسا سوگ اور ایسا غم نہیں دیکھا جیسا میں نے جنید جمشید کی وفاقت پر دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنید نے اتنے بڑے تخت کو ٹھوکر ماری ، اور اللہ نے اسے اپنی راہ میں جگہ دے کر تمام لوگوں کے دلوں میں اس کے لیے محبت پیدا فرمائی ۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ جنید چلا گیا لیکن خوشی بھی ہے کہ اس کا انتقال ایک عظیم مقصد کے حصول کے دوران ہوا اور اللہ نے اسے بہت بڑی نسبت سے نواز دیا۔

متعلقہ عنوان :